کراچی: کیماڑی کے رہائشی پولیس افسرکے بیٹے نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی ہے۔
کراچی میں جیکسن کے علاقے کیماڑی جیکسن مارکیٹ جامع مسجد کے قریب گھرمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ محمد یاسین ولد اختر صغیرکے نام سے کی گئی گئی، متوفی نے گھر میں خود کوگولی مارکرخودکشی کی ہے ، متوفی کے والد محکمہ پولیس میں سب انسپکٹراورشعبہ تفتیشن میں تعینات ہیں، متوفی نے اپنے والد کے30 بور پستول سے کنپٹی پرگولی مار کر خودکشی کی ہے۔
ابتدائی طور پروجہ خودکشی معلوم نہ ہو سکی تاہم متوفی کے دوستوں سے پتہ چلا ہے کہ محمد یاسین موبائل فون پر پب جی سمیت دیگر گیمز بہت زیادہ کھیلتا تھا۔ متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اس کے والد کے حوالے کردی۔
The post پب جی کے شوقین پولیس افسرکے بیٹے نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VJ47o3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box