لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر لائنز کورونا وائرس میں سے کسی بھی علامت کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں۔
سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو کورونا وائرس کے حامل مسافروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کردیا جو 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں نزلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں، ایسے مسافروں کو ایئر لائن ٹکٹ نہ جاری کریں، اگر ٹکٹ لینے کے بعد مسافر میں علامات ظاہر ہوں تو وہ ایئرپورٹ نہ آئیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ اتھارٹیز اور ایئر لائنز کو علامات ظاہر ہونے والے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے خطرات کے پیش نظر تمام مسافروں کو ایئر پورٹ پر ماسک پہننا، سینیٹائرز کا استعمال اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔
The post کورونا علامت کے حامل مسافروں کے فضائی سفر پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NDgXPW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box