کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سروس دوبارہ بحال کردی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ضلع جنوبی اور وسطی میں 19 جون کو جاری ٹویٹ میں گھر جاکرکورونا ٹیسٹ کے نمونے لینے کی سہولت کا عمل عارضی طور معطل کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ضلع جنوبی اور ضلع وسطی کی بڑی آبادی کورونا ٹیسٹ سروس کی سہولت سے محروم تھی۔
شہری نجی لیباریٹریوں اور نجی اسپتالوں سے مہنگے دام ٹیسٹ کرانے پر مجبور تھے تاہم 23 جون کو ضلع جنوبی میں گھر جاکرکورونا ٹیسٹ کے نمونے لینے کا عمل شروع کردیا گیا تھا جبکہ اب ضلع وسطی میں بھی گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کے نمونے لینے کی سہولت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر نصراللہ میمن کا ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع وسطی کے تمام علاقوں میں ٹیسٹ ہورہے ہیں۔
آج بھی گھر جاکر ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہا ہے، ڈی ایچ او سینٹرل کے دفتر میں بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، مائلڈ سمپٹمس والے کورونا کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں عوام ان پراپنے کان نہ دھریں ،محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلعی جنوبی اورضلع وسطی کا گھروں میں جاکر کورونا ٹیسٹ سیمپل لینے والا طبی عملہ بڑی تعداد میں متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی تھی جو نئے طبی عملے کے بھرتی ہونے کے بعد بحال کردی گئی۔
The post ضلع وسطی میں کوروناٹیسٹنگ کی سہولت دوبارہ بحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i7sfdt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box