شیخ رشید کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہوگئے۔

وزیر ریلوے11 جون سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور سات جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔ وزیر ریلوے کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہے۔

اسپتال سے رخصت ہوتے وقت وزیر ریلوے نے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔

The post شیخ رشید کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3evBqSJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...