کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا ہے کہ قوموں کا روشن مستقبل براہ راست تعلیم اور تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوتا ہے لہٰذا تعلیم کے شعبے میں میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔
گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی کی قیادت میں آنے والے یونیورسٹی آف بلوچستان اور لسبیلہ یونیورسٹی کے پروفیسرز پر مشتمل وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نہ صرف ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے بلکہ ایک قومی احساس ذمہ داری کا نام بھی ہے، دونوں صورتوں میں اساتذہ کرام کے کلیدی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ہم صوبے بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے تمام اساتذہ کرام کو درپیش مسائل ومشکلات سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کاوشیں بھی کررہے ہیں۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ قوموں کا روشن مستقبل براہ راست تعلیم اور تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوتا ہے، لہٰذا تعلیم کے شعبے میں میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، اساتذہ کی تعیناتی سے لے کر اسٹوڈنٹس کے داخلوں تک میرٹ کی پاسداری ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔
امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور توجہ اور شعوری کاوشوں سے صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صحت مند تعلیمی ماحول کو فروغ ملا، اس ضمن میں مختلف جامعات کے اساتذہ کرام اور طالب علوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
گورنر یاسین زئی نے معاشرے کے تمام روشن فکر حضرات پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور سماج میں بردباری، اختلاف رائے کا احترام اور جمہوری روئیوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
The post شعبہ تعلیم میں اقرباء پروری کی کسی صورت گنجائش نہیں، گورنر بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zeh8a2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box