بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو بحث کا چیلنج کردیا

 اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو ملکی حالات پر بحث کے لیے مناظرے کا چیلنج کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا کا ایک بھی ملک ایسا نہیں جو کورونا کا مقابلہ کرسکے، امریکا اور برطانیہ کا صحت کا نظام کورونا مسئلے کو نہیں سنبھال سکا تو پاکستان کا صحت کا انفرا اسٹرکچر کورونا وائرس کے کرائسز کو کیسے سنبھال سکتا ہے؟ ہمارے وزیراعظم کی پہلے دن، دوسرے دن، دو ہفتے بعد اور تین ماہ بعد بھی کورونا سے متعلق کوئی پلاننگ نہیں ہے، ان کی تقریر سے لگ رہا تھا کہ وہ حکومت کی آخری تقریر کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے تمام صوبوں کو خط لکھا ہے کہ دو ہفتے کا لاک ڈاوٴن کریں لیکن اگر حکومت کو آئی ایم ایف کو خوش کرنا ہے کہ قرضے واپس کرنے ہیں تو لاک ڈاوٴن نہ کریں لیکن کوئی اقدامات اْٹھائیں، اگر ہم کورونا سے لڑنے کے لیے تیار ہیں تو پھر ہمارے لوگ کیوں مر رہے ہیں؟ آج وبا پھیل رہی ہے ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل اسٹاف کو مراعات اور تنخوائیں دینے کے لیے تیار نہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا عمران خان نے مودی کی انتخابی مہم چلائی، آپ نے کہا کہ مودی وزیراعظم بنے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا، اب بتائیں بھارت سلامتی کونسل کا ممبر کیسے بن گیا؟ حکومت نے جو سی پیک کے ساتھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، وزیراعظم کو لیکچر دینے کا شوق ہے لیکن خود لیکچر پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی انہوں نے تقریر کی اور چلے گئے، اگر بحث کرنی ہے تو ہمارا جواب دینا پڑے گا، میں وزیراعظم کو چیلنج کرتا ہوں پارلیمنٹ میں یا ٹی وی پر مجھ سے بحث کر لیں لیکن مجھے یہ بھی علم ہے کہ ہمارے وزیراعظم بزدل ہیں اور جواب نہیں دیں گے۔

The post بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو بحث کا چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VdhCMn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...