لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق

لاہور کے علاقے ساندہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے 6سالہ بچی حریم فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔

لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور معصوم کی جان لے لی۔ رات گئے شہری محمد عمران اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ٹاﺅن شپ رشتے داروں سے گھر واپس شاہدرہ جا رہا تھا کہ بند روڈ ڈبل سڑکوں کے پاس موٹر سائیکل پر آگے بیٹھی بچی کی گردن پر پتنگ ڈور پھر گئی۔

گلا کٹنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ حریم کو منشی اسپتال لایا گیا مگر طبی امداد سے قبل ہی بچی نے والدین کے ہاتھوں میں جان دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل ضیاء کو فوری معطل کرکے لائن حاضر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی سے کسی ہلاکت کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ic9y8e

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...