پاکستان آج سے کرتارپورراہداری کھول دے گا

 لاہور:  پاکستان آج اپنی طرف سے کرتارپورراہداری کو کھول دیگا، امیگریشن اور کسٹم کے عملے نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ بھارتی حکومت نے اپنی طرف سے یاتریوں کوآنے کی اجازت نہیں دی ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر راہداری کو کھولا جائیگا ،اگر یاتری دربار صاحب درشن کیلیے آتے ہیں تو ان کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد دربار صاحب بھجوایا  جائے گا۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور ماتھا ٹیکنے کیلیے آنیوالوں کو ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔

بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی سمیت دنیا بھر کی سکھ سنگتوں کی طرف سے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم جبکہ بھارتی حکومت کے رویئے پرمایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی گیانی گوبند سنگھ نے بتایا کہ 16مارچ کو کورونا وبا کی وجہ سے کرتارپور راہداری بند کر دی گئی تھی پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی آج29 جون سے گورودوارہ دربارصاحب کھولنے کے اقدام کوسراہا ہے۔ سردار ستونت سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مثبت اقدام ہے لیکن بھارت کی طرف سے راہداری نہ کھولنے کے فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے ۔

 

The post پاکستان آج سے کرتارپورراہداری کھول دے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eLiFuO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...