اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔‏ کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان رسہ کشی کے بارے میں تفصیلات بتائی تھی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 6 ماہ ہیں۔

The post اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VemwZC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...