لاہور: ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے، کانسٹیبل سید جوہر عباس لوکو شیڈ لاہور میں تعینات تھا، اسے 27 مئی کو ریلوے کیرن اسپتال داخل کروایا گیا تھا،31مئی کو ریلوے کیرن اسپتال کی انتظامیہ نے سید جوہر عباس کو میو اسپتال ریفر کیا، میو اسپتال انتظامیہ نے جوہر عباس کو کورونا کا مریض قرار دیا، میو اسپتال میں ہی جوہر عبا س انتقال کرگیا۔
اس سے قبل کراچی ڈویژن میں بھی ایک کانسٹیبل جاں بحق ہو چکا اور کراچی ڈویژن کا ایک پولیس انسپکٹر،ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔
The post ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eDHpoi
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box