مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال، چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی

 لاہور: پاکستان ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کردی ہیں جس کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ریل سے سفر کرنے والوں کی سہولت کے لئے یکم جون سے ٹرین آپریشن میں مزید اپ اینڈ ڈاون کی 10 ٹرینیں شامل کردی گئی ہیں ملک بھر میں 30 ٹرینیں بھی آج سے غیر معینہ مدت تک چلنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹرینوں کی تعداد40 ہوگئی ہے۔

چیف کمرشل مینجر ملک محمد فاروق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 40 اپ اینڈ ڈاؤن کی ٹرینوں میں لوگوں کو ریزرویشن کی سہولت میسر ہے ان ٹرینوں میں ریزرویشن دفاتر اور ریلوے اسٹیشنوں پر بکنگ آفس سے مسافروں کو ریزرویشن کی سہولت میسر ہے، آن لائن بکنگ کی بھی لوگوں کو سہولت حاصل ہے، ملک بھر کے ڈویژنل کمرشل آفیسرز کو مسافروں کی ریزرویشن کروانے میں ان کی رہنمائی کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

چیف کمرشل مینجر ریلوے ملک محمد فاروق کا کہنا ہے کہ مسافر اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں ماسک ضرور پہن کر آئیں، ریل سے سفر کرنے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر60 فیصد بکنگ کے ساتھ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹکٹ ہولڈر کو ہی پلیٹ فارم پر جانے کی اجازت ہے۔ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے مسافروں کو لینے اور چھوڑنے آنے والوں کو پلیٹ فارم پر جانے کی اجازت نہیں ہے مسافر ٹرینوں میں بھی حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کریں۔

یکم جون سے اپ اینڈ ڈاؤن کی 10 ٹرینوں شالیمار ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، لاہور راولپنڈی کے درمیان رات ساڑھے 12 بجے چلنے والی راول ایکسپریس، پشاور اور کراچی کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی سر سید ایکسپریس،ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس شامل ہیں ٹرینوں کی روانگی کے وقت حفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے اور ٹرینوں کےاندر اور پلیٹ فارموں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا جارہا ہے۔

The post مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال، چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XI9qUM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...