لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی شناخت لیاقت خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیاہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم حزب احرار سے تھا اور دہشت گردوں کا ہدف شہر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی۔
The post لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34bieY6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box