سندھ حکومت نے ضیا الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا

کراچی: سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعیناتی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا، سندھ حکومت نے انہیں ڈی سی کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے ضیا الرحمٰن کی خدمات دوبارہ خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کا نوٹیفکیشن 27 جولائی کو جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود ڈی سی سینٹرل کراچی کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

The post سندھ حکومت نے ضیا الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33ZF8BR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...