کراچی سمیت سندھ میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے 6 جولائی سے شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مون سون بارشوں کا پہلا سسٹم مشرقی سندھ سے داخل ہوگا، جس کے باعث تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ 6 سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 7 جولائی کو شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جب کہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہے۔

The post کراچی سمیت سندھ میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dWJ8nC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...