پولیس نے کلفٹن کے ایدھی شیلٹر ہوم سے 7 لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا

کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے عدالت کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کلفٹن میں ایدھی وومن شیلٹر ہوم سے 7 نوعمر لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لے لیتے ہوئے شیلٹر ہوم میں رہنے والی سکینہ نامی لڑکی کی مدعیت میں میصرہ نامی لڑکی کے قتل کا مقدمہ نمبر 38/2020 بجرم دفعہ 302 کے تحت شیلٹر ہوم میں رہنے والی مدیحہ کے خلاف درج کرلیا۔

مدعیہ سکینہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مدیحہ باجی کے تشدد سے میصرہ نامی لڑکی ہلاک ہوئی تھی تاہم درج کی جانے والی ایف آئی آر میں میصرہ کے قتل کی تاریخ اور عمر درج نہیں کی گئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میصرہ کا انتقال سال 2017 دسمبر کے آخر میں ہوا تھا اور وہ بھی دیگر لڑکیوں کی طرح شیلٹر ہوم میں رہتی تھی تاہم بیماری کی وجہ سے چڑچڑی ہوگئی تھی اور اس کی دیگر لڑکیوں سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جبکہ اس کا انتقال بیماری کی وجہ سے ہوا تھا تاہم شیلٹر ہوم میں رہنے والی سیکنہ کے الزامات کا دفاع اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

انھوں نے بتایا کہ شیلٹر ہوم میں 150 لڑکیاں رہتی ہیں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 7 لڑکیوں نے یہ بیان دیا ہے کہ وہ یہاں رہنا نہیں چاہتیں جس پر مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے ان ساتوں لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے جس میں مقدمہ درج کرانے والی سکینہ بھی شامل ہے۔

The post پولیس نے کلفٹن کے ایدھی شیلٹر ہوم سے 7 لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36sbpPz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...