چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت؛ زرتاج گل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

 اسلام آباد: اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس میں عدالت نے زرتاج گل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی سمیت وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے ممبران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، اس موقع پر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی کا کہنا تھا میں واقعے کی تمام ذمہ داری قبول کرتی ہوں تاہم کابینہ ارکان کا کوئی تعلق نہیں جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کابینہ نے وائلڈ لائف بورڈ کی منظوری دی تھی لہذا زمہ دار بھی وہ ہیں۔

The post چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت؛ زرتاج گل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kzgzS0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...