پشاور کی عدالت میں قتل توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکا روانہ

 اسلام آباد: پشاور میں احاطہ عدالت میں قتل ہونے والے توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکہ روانہ کردی گئی۔

طاہر احمد نسیم کی لاش اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 615 کے ذریعے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کے قاتل خالد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پشاور کا رہائشی  طاہر احمد نسیم امریکی شہریت رکھتا تھا اور اس کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ چل رہا تھا جس میں وہ جیل میں تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں خالد نامی نوجوان نے پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں پیش ہونے والے طاہرنسیم کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے گولیاں مارکر قتل کردیا تھا۔

The post پشاور کی عدالت میں قتل توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iJBxMk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...