بھارتیو! مت بھولنا تمہارے جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے، مشعال ملک 

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستانیو یہ بات مت بھولنا کہ تمہارے اس جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے۔

ہندوستان کے یوم آزادی پر پیغام میں مشعال ملک نے ہندوستان کے حکمرانوں و عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ تم کیا جانو آزادی کیا ہے،تم نے کون سا خون بہا ہے، تم نے کونسا درد سہا ہے، تم نے کونسا گھر چھوڑا ہے، تم نے کونسی ہجرت کی ہے۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستانیو یہ بات مت بھولنا کہ تمہارے اس جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے، تم نے کشمیر کو کشمیریوں کا قبرستان بنا لیا ہے،کشمیریوں سے ان کے تمام حقوق چھین لئے ہیںان سے ان کے جینے کا حق، مرنے کا حق اور آزادی کا حق چھین لینا ہے، جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا، ہندوستان کو جشن آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔

 

The post بھارتیو! مت بھولنا تمہارے جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے، مشعال ملک  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y5ID5O

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...