سینیٹ میں نبی اکرمﷺ کے نام مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد منظور

 اسلام آباد: سینیٹ میں بھی نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے اسمِ مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ  کے اجلاس میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نصابی کتابوں میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم کرنے کی قرارداد منظور

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سندھ  اسمبلی میں بھی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارادادیں متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہیں۔

The post سینیٹ میں نبی اکرمﷺ کے نام مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dtPta9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...