چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایف بی آر

شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدہ کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے نیا نام تلاش کرلیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کئی روز سے چھٹیوں پر تھے اور ان کی غیر حاضری میں افواہیں اور قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ شبر زیدی نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی تھی۔

The post چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/379LCfe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...