بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر احتجاج

اسلام آباد: بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اس حوالے سے نہ صرف احتجاج کیا گیا بلکہ انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مراسلہ میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رواں سال بھارت کی جانب سے اب تک سیز فائر کی 384 خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے پردہ پوشی نہیں کرسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی افواج مسلسل شہری آبادی کو مارٹر سے نشانہ بنارہی ہیں، بھارتی فورسز نے 25 فروری کو نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے گاؤں منڈھار کا 40 سالہ محمد بشیر زخمی ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کا احترام اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

The post بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w2Z87F

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...