فیصل آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے باعث 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت گر گئی۔ واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مزدوروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post فیصل آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HeJJmO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...