کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی اور نہ ہو گی، فروغ نسیم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی، نہ ہو رہی ہے اور نہ ہو گی۔

اسلام آباد میں وکلا کی تقریب سے خطاب کے دوران بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد کم از کم 15 ہونی چاہیے، اسلام آباد بار کونسل کا سیکرٹریٹ سپریم کورٹ کے قریب ریڈ زون میں ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ اسی سال شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے جس سوا سو سال پرانے قانون پر ہم چل رہے ہیں وہ خود اس میں کتنی بار ترامیم کر چکے ہیں، تمام ججز کی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر ہونی چاہئیں، صوبائی تعصب کو ختم ہونا چاہئے، پنجاب میں یہ تعصب ختم ہوچکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا جج اگر کراچی شفٹ ہو تو اسے سندھ ہائی کورٹ بھی بھجوایا جاسکے۔

The post کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی اور نہ ہو گی، فروغ نسیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T60cAK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...