پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ عوام شکایت کررہی ہے کہ مہنگائی ہے لیکن ہم نے گبھرانا نہیں ہے، 6،5 ماہ میں سخت حالات ختم ہوجائیں گے۔
پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ عوام شکایت کررہی ہے کہ مہنگائی ہے، جس طرح سابق ادوار میں ملک کو لوٹا گیا تو مہنگائی تو آنی تھی، سخت وقت گزر جائے گا، ہم نے گھبرانا نہیں ہے، 5،6 ماہ میں سخت حالات ختم ہوجائیں گے، ہم صرف عوام کی فلاح کے لئے کام کریں گے، جون تک صوبے کے تمام عوام کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
محمود خان نے کہا کہ جس مقصد کے لئے آیا ہوں وہ پورا کروں گا، بہترین تعلیمی معیار پر کام جاری ہے، اساتذہ کی کمی اور اسپتالوں میں سہولیات کو جلد پورا کروں گا، خیبرپختونخوا میں جلد احساس پروگرام کا آغاز ہوجائے گا جب کہ آج صرف عمران خان اور تحریک انصاف کے لئے لوگ نکلتے ہیں، باقی لوگ تو چھپے بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملکی کی خارجہ پالیسی مثبت سمت میں ہے، وزیر اعظم امریکہ میں اسلام، کشمیر اور پاکستان کی بات کرتا ہے، یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے جب کہ امریکی صدر نے انڈیا میں پاکستان اور عمران خان کی تعریف کی۔
The post 6 ماہ میں سخت حالات ختم ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PzptkB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box