کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

 اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے جب کہ مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کیا ہے؟ ابتدائی علامات اور بچاؤ کی تدابیر

دوسری جانب کورونا وائرس چین کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو وبا قرار دینے پر غوربھی شروع کردیا۔

واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔

The post کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wUM0Sq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...