پاگل کتے کے کاٹنے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی

سجاول: سجاول میں پاگل کتے کے کاٹے جانے والے نوجوان کی اینٹی ریبیز انجکشن لگوانے کے باوجود حالت غیر ہوگئی۔

میرپوربٹھورو اسپتال انتظامیہ نے مریض کو کراچی منتقل کرنے کا لیٹر تھما دیا، ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے مریض نوجوان کو کراچی لے جانے سے انکار پر نوجوان کا والد اسے پک اپ میں رسیوں سے باندھ کر کراچی لے گیا۔

سجاول کی تحصیل میرپوربٹھورو میں انتہائی افسوناک منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب گاؤں احمد رند کے رہائشی نوجوان 21سالہ حاجی ولد نیاز احمد کو پاگل کتے نے کاٹ لیا۔ زخمی کو تعلقہ اسپتال میرپور بٹھورو لایا گیا جہاں اسے اینٹی ریبیز انجیکشن دینے کے باوجود اس پر دوائی کا کوئی اثر نہ ہوا اور اس کی حالت غیر ہوگئی۔

بعد ازاں مریض کو ڈاکٹروں نے کراچی لے جانے کا لیٹر تھمادیا تو ایمبولینس ڈرائیور نے اسے لے جانے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ یہ نوجوان اچھل کود کررہا ہے اور اس سے ایمبولینس کو نقصان پہنچے گا جس پر مجبور باپ اپنے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر پک اپ میں ڈال کر کراچی سپتال لے گیا۔

The post پاگل کتے کے کاٹنے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VleoHA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...