پاکستانی زائرین کو اگلے کچھ روز میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے، ڈاکٹرظفرمرزا

 اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کوایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ تفتان زاہدان سرحد کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اوراب ہمارے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ ہے جس پر عمل کریں گے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہم آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کو گروپس میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے۔  اس حوالے سے داخلی راستوں کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

اس سے قبل ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔

The post پاکستانی زائرین کو اگلے کچھ روز میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے، ڈاکٹرظفرمرزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32FGrD5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...