پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلیے درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے شہرقائد میں بلدیاتی اختیارات حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 74 اور 75 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا کہ بلدیاتی قانون کی دفعات 74 اور 75 صوبائی حکومت کو بے پناہ طاقت دیتی ہیں، بلدیاتی قانون کی دفعہ 74 اور 75 آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہیں۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیکشن 18 کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو کے ایم سی کے تمام واجبات فوری ادا کرنے اور سندھ حکومت کو ضلع ٹیکس سود سمیت کے ایم سی کو دینے کے حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عبوری بلدیاتی نمائندوں کو آرٹیکل 140 اے کے تحت مکمل اختیارات فراہم کرنے کا حکم دے اور کراچی میں پانی اور سیوریج کا نظام مقامی حکومت کے حوالے کیا جائے، پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا ہے۔

The post پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلیے درخواست دائر کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a1VzwS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...