جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات

جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جسٹس محمد قاسم خان 19مارچ سے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنا عہدہ سنبھالیں گے  اور 5 مئی 2021 ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ کو مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

The post جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ahlEbH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...