فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچ لیا

لاہور: وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے گلا دبوچ لیا۔

فواد چوہدری کی علی محمد کوگردن سے پکڑنے کی تصویرسامنے آگئی۔ تصویرمیں فواد چوہدری وزیراعظم ہاؤس میں علی محمد کا گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری نے بازوسے بھی ساتھی وزیرکو دبانے کی کوشش کی، تاہم فواد چوہدری علی محمد خان کا ہنستے ہوئے پیار سے گلا دبوچ رہے ہیں اور اس موقع پردونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ علی محمد خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی میں  بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی تھی، تاہم فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت کئی سیاستدانوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی جس پرعلی محمد خان نے فواد چوہدری پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم وبربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور

لیکن اب اس تصویرسے واضح ہوتا ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے سے اختلاف رائے رکھنے کے باوجود اسے انا کا مسئلہ نہیں بناتے اورمختلف رائے رکھنے کے باوجود اس کا اثر ذاتی زندگی پر پڑنے نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:  سرعام پھانسی کی مخالفت پر علی محمد خان کا فواد چوہدری کو کرارا جواب

یاد رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک شادی کے تقریب میں غصے میں تھپڑ رسید کردیا تھا۔ ان کی تھپڑ مارنے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے صحافی سمیع ابراہیم کو بھی ایک شادی کی تقریب میں تھپڑ مارا تھا۔

The post فواد چوہدری نے علی محمد خان کا گلا دبوچ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uA1OJr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...