اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا برطانئی سے رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں، بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ پاکستان میں کیے گئے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہے جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔
The post نواز شریف کا رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pm3HAt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box