اسلام آباد: کورونا وائرس کے کیسزسامنے آنے پروفاقی حکومت نے ایران کے ساتھ تمام براہ راست پروازوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کے کیسزسامنے آنے پروفاقی حکومت نے ایران کے ساتھ تمام براہ راست پروازوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی۔ وزارت ہوا بازی کے مطابق ایران کے ساتھ تمام براہ راست پروازوں پر27 اور28 فروری کی درمیانی رات 12 بجے سے تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک میں کورونا کی تصدیق کے بعد خوف کی فضا
دوسری جانب پورے ملک میں اداروں کے مابین تعاون کے لیے ایوی ایشن ڈویژن میں مرکزی کنٹرول روم قائم کرکے عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی
ایوی ایشن ڈویژن کے فوکل پرسن عبدالستارکھوکھر کے مطابق کنٹرول روم تعطیلات سمیت ہفتے کے ساتوں دن آپریشنل رہے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرجہاں ایک جانب بلوچستان سے متصل ایران کی سرحد مسلسل پانچویں روز بھی بند ہے، وہیں بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور دینی مدارس 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
The post کورونا وائرس؛ ایران سے براہ راست فضائی آپریشن معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TjkWnt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box