اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل ویڈیو جاری کردی۔
چین سمیت کئی ممالک میں تباہی مچانے کے بعد جان لیوا کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ چکا ہے اور ایران سے واپس آنے والے 2 زائرین میں اس خطرناک بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے ملک میں خوف کی فضا ہے اور ہر شخص احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے۔ ایسے میں غلط معلومات خصوصا سوشل میڈیا پر جعلی ٹونے ٹوٹکوں کا بھی بازار گرم ہے۔
ایسے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کےلیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ویڈیو جاری کی ہے۔
The post صدر مملکت کی کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی ویڈیو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vfaMfD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box