پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بہت کوششیں کیں، چین

 اسلام آباد: چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کیں، پاکستان کی کوششوں کو ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا، حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیاگیا، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں 20فروری تک کورونا وائرس کے 18264 مریض شفایاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہوئے، چین ایران میں اس وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتا ہے، وائرس کے خلاف لڑائی میں چین اور ایران مل کر مضبوطی سے کھڑے ہیں، چین وبا کو شکست دینے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھے گا، امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ممالک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سفارشات کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی تاہم جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بہت کوششیں کیں، چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32iP32o

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...