کراچی: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے 2مزید کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی ہے۔
اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی اور اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پہلے جن دو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں جس شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اس نے ایران کا سفر کیا تھا جہاں اس میں وائرس منتقل ہوا۔ متاثرہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کھارادر کا رہائشی ہے اور وہ جن افراد سے ملا ہے ان کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 26فروری کو کورونا کے دوکیسز سامنے آئے تھے جن میں سے ایک متاثرہ شخص کا تعلق کراچی اور دوسرے کا اسلام آباد سے تھا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی تھی کہ دونوں اشخاص نے ایران کا سفر کیاتھا۔
The post پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیس سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ToJTxD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box