پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے روک تھام کے لیے محکمہ ریلیف کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے بائیو میٹرک حاضری روک دی گئی۔
محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے تحت تمام دفتری اشیا ،کمپیوٹر کی بورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب دستانوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے دفاتر میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روایتی طریقے سے گلے ملنا اور ہاتھ نہ ملانے سے متعلق ملازمین کو شائستگی سے سمجھائیں، بائیو میٹرک مشین سے ملازمین کی حاضری روک دی گئی ہے، سائیڈ ریلنگ، دروازوں پر دستک وغیرہ سے گریز کیا جائے۔تمام دفتری اشیا، کمپیوٹر کیبورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب دستانوں کا بندوبست کیا جائے۔
اگر کسی بھی ملازم کو زکام کی تکلیف ہو اس صورت میں ماسک کا استعمال لازمی کرے۔ ماسک کوایک دن سے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے، تمام باتھ روم سے تولیے ہٹانے اور صاف ستھرے تولیے رکھنے کی ہدایت گئی ہے کسی بھی ملازم کو کھانسی زکام کی تکلیف محسوس ہو توفوری اسپتال سے رجوع کریں۔
The post خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے روک تھام کیلئے محکمہ ریلیف کی احتیاطی تدابیر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32u5Hw9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box