نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پر بیٹے کا بوڑھے والدین پرمقدمہ

 کراچی: نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پربیٹا ماں باپ کا دشمن ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں بیٹے سلمان ایڈووکیٹ نے نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پرماں باپ پرمقدمہ کردیا۔ بوڑھے کریم بخش خان اور جنت مائی اپنے تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

اس متعلق والدین نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے سلمان خان کوپڑھایا، لکھایا اور وکیل بنایا، یہ معلوم نہیں تھا کہ اپنا ہی سگا بیٹا جان لینے پرتل جائے گا، اپنے ہی سگے بیٹے سے چھپتے پھررہے ہیں، مختلف تھانوں کے ذریعے بیٹا سلمان خان ایڈووکیٹ مقدمات بنوا رہا ہے۔ عدالے نے استفسارکیا کہ بیٹا وکیل ہے توسندھ بار کونسل کیوں نہیں جاتے جس پر والدین نے کہا کہ سندھ بار کونسل کہتی ہے کہ وہ صرف وکیلوں کے معاملات دیکھتے ہیں۔

عدالت نے پولیس کو بوڑھے ماں باپ کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے سلمان خان ایڈووکیٹ، ایس ایس پی سینٹرل سمیت ایس ایچ او پیرآباد، خواجہ اجمیرنگری اور وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

The post نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پر بیٹے کا بوڑھے والدین پرمقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c5KjRY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...