اسلام آباد: جاپان نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی مسافروں پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد چاپان نے بھی پاکستانی باشندوں پر اپنے ملک میں داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے جاپانی سفارت خانے نے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط بھی لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 27 فروری کے بعد جاپان آنے والے مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی لہذاٰ پاکستانی وزارت خارجہ جاپانی درخواست پر عمل کرنے میں تعاون کرے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کوریا سے ہوکر آنے والے پاکستانی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، جو پاکستانی شہری پچھلے دو ہفتوں کے دوران کوریا گئے وہ جاپان داخل نہیں ہوسکتے، کوریا سے آنے والی پاکستانی شہریوں کو صرف مخصوص حالات میں جاپان داخلے کی اجازت ہوگی تمام پاکستانی ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن حکام کو نئی پابندی سے آگاہ کیا جائے۔
The post جاپان نے پاکستانی مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2weiqXC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box