اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ ہم ترکی کی سلامتی کے قانونی حق کو تسلیم کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے شام کے شہر ادلب کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار اور ترک فوجیوں کی ہلاکت پر ترک قیادت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی سلامتی کے قانونی حق کو تسلیم کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ترک فوجی گزشتہ روز ایک حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق فوجیوں کے اہل خانہ اور ترک قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، شام میں ہونے والے حالیہ واقعات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، عالمی برادری شام میں جاری تنازع کا سیاسی حل نکالنے میں کردار ادا کرے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کی سلامتی کے قانونی حق کو تسلیم کرتا ہے، ترکی کی انسانی المیہ کے خاتمے میں کردار کی حمایت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
The post ترکی کی سلامتی کے قانونی حق کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PuWjmn
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box