اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لئے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے اور وزارت پیٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد فی لیٹر 116 روپے 60 پیسے سے کم ہوکر 111 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 127 روپے 26 پیسے سے کم ہوکر 122 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 92 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7 روپے کم کرکے 84 روپے 51 پیسے سے کم کرکے 77 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
The post حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3coWp9l
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box