زہریلی گیس سے ہلاکتیں، وفاقی، صوبائی حکومتوں و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں سے متعلق صوبائی و وفاقی حکومتوں، سندھ انوائرمنٹل ایجنسی، چیئرمین کے پی ٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عبد الجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 10 سے زائد افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے، اب تک 100 سے افراد متاثر ہو چکے، واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائے، واقعے میں ذمے داران اور نا اہلی برتنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے، اعلیٰ حکام کی نااہلی کی وجہ سے معصوم لوگوں کا نقصان ہوا۔

واقعے کی انکوائری کرکے ذمے داروں کیخلاف کارروائی اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے، عدالت نے صوبائی و وفاقی حکومت، سندھ انوائرمنٹل اینجسی، چیئرمین کے پی ٹی ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 11 مارچ تک جواب طلب کرلیا، علاوہ ایں سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں آٹے، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے بحران کا قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو ملک میں آٹے ،چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے بحران کا قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف دیا کہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے سے ملک میں اشیائے خوردونوش کا بحران آتا ہے، رمضان سے قبل بھی گراں فروشوں نے ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے۔

اشیائے خوردونوش کی غیر قانونی زخیرہ اندوزی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوتا ہے، غیر رجسٹرڈ افراد ملک میں ذخیرہ اندوزی کر کے اشیائے ضروریہ کا بحران پیدا کرتے ہیں، ہودنگ اینڈ بلیک مارکیٹنگ 1948 ایکٹ ذخیرہ اندوزی،اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق بنایا گیا، ہوڈنگ اینڈ بلیک مارکیٹنگ ایکٹ میں غیر قانونی زخیرہ اندوزی پر سزاؤں کا تعین کیا گیا تھا۔

1953 میں کراچی ایسنشئیل آرٹیکلز پراسیسنگ پروفیٹینگ اینڈ ہوڈنگ ایکٹ کراچی ڈویڑن کے لئے نافز کیا مگر عملدرآمد نہ ہوا، گوڈاون کی ریجسٹریشن کے لیے سندھ گوڈاون ریجسٹریشن ایکٹ 1996 لایا گیا مگر بے سود ثابت ہوا۔ عدالت سے استدعا ہے مذکورہ ایکٹس کو نافز کر کے عوام کو زخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے۔

عدالت نے فریقین کو 17 مارچ کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے حکومت سندھ، سیکریٹری ایگریکلچر سپلائی اینڈ پرائس، کمشنر کراچی و دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

The post زہریلی گیس سے ہلاکتیں، وفاقی، صوبائی حکومتوں و دیگر کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w4lDZC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...