پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں پولیو کے 3 کیس رپورٹ

کوئٹہ / پشاور:  صوبہ خیبر پختونخوا ،بلوچستان اورپنجاب میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا 11،بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل لکی مروت کی رہائشی 32 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ بچی کے والدین نے بچی کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے تھے۔ بلوچستان میں بھی پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، رواں سال بلوچستان میں کیسز کی تعداد3ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق سبی میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو مہم میں خالد نامی 7 ماہ کا بچہ والدہ کی کوتاہی کی وجہ سے پولیو سے بچا کے قطرے پینے سے رہ گیا۔پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے بھی ڈیرہ غازی خان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔

The post پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں پولیو کے 3 کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a8Pv63

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...