اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارتی غرورکا بت پاش پاش کیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج قوم اس عزم کی تجدید کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، آج کے دن ہماری بہادراورسربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارتی غرورکا بت پاش پاش کیا، پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا نے جان لیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہمارے گھرمیں گھسنے کی جو بھی کوشش کرے گا اس کا انجام وہی ہوگا جو 27 فروری 2019 کو بھارتی طیاروں کا ہوا تھا۔ ہم نے اپنی مرضی اور وقت پر بھارتی نام نہاد اسٹرائیک کا زعم خاک میں ملا دیا۔ پاکستان امن کا خواہاں اور پرامن بقائے باہمی کے اصول کا قائل ہے لیکن جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو27 فروری کا سرپرائز پھر یاد دلائیں گے۔
27 فروری کے حوالے سے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس دن ہماری بہادرفوج نے جرات اوربہادری کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی، اس دن ہم نے تمام دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، آئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، بھارتی طیارے کو گرا کرہم نے دشمن کو بتا دیا کے ہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں، دوران کشیدگی بھارتی پائلیٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم وستم اورتشدد کر رہی ہے، ہمیں اپنی فورسزپر فخر ہے جو وطن کے دفاع کے لئیے ہر دم تیار کھڑی ہیں، بھارتی حکومت کے کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کو دیکھ کر قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی اہمیت ثابت ہو گئی ہے، ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان کے عوام بھی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
دوسری جانب 27 فروری پروفاقی وزیربرائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہماری عوام اورافواج دشمن کے مذموم ارادوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، بھارتی طیارے کو گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کہ اس سے بہتر دفاعی قابلیت سے لیس ہیں، بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کے سامنے بڑے ظرف کی مثال قائم کی اورآج جب بھارتی حکومت اپنےہی لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پوری قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے، آر ایس ایس اور نر یندر مودی سے بڑا بھارت کا کوئی اور دشمن نہیں، بھارت سن لے اگر جار حیت کر ے گا توپہلے سے بھی سخت جواب ملے گا، بھارتی طیارہ گرا کرپاک فضائیہ نے ثابت کر دیا پاک فضائیہ کا کوئی مقابلہ نہیں جب کہ بھارت فوری طور پر کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم بند کرے۔
وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 27 فروری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کوخراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 22 کروڑعوام کی طرف پاک آرمی، نیوی اورفضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا دن ہے، پچھلے سال پاک فضائیہ نے آزاد کشمیر کی پردہ اسکرین پر”طیارے زمیں پر” فلم چلائی، “طیارے زمیں پر” نے “تارے زمیں پر”سے زیادہ بزنس کیا تھا۔
The post مودی کومنہ توڑجواب دینے کا ایک سال، قوم ملکی دفاع کے لیے پرعزم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38Z3awh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box