رائے ونڈ مسجد میں گیس لیکیج سے دھماکا ،11جھلس گئے

لاہور / رائیونڈ: گیس لیکج سے دھماکے میں امام سمیت 11 افرادشدید جھلس گئے، مسجد کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں،شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سامان راکھ ہوگیا۔

رائیونڈ روہی نالہ بائی پاس کے نزدیک گلبرگ ٹاؤن میں جامع مسجد واقع ہے جس کی عمارت میں ہیٹروں کیلیے گیس فراہمی کیلیے زیرزمین وائرنگ کی گئی ہے۔اتوارکی صبح نمازی اور طلبا مسجد پہنچے،روشنی کیلئے سوئچ چلایاتو زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،جس نے امام اوربچوں سمیت سب کو لپیٹ میں لے لیااورچیخ وپکار شروع ہوگئی۔

امام جاوید اورآکاش شدید جھلس گئے،دیگرزخمیوں میں علی حمزہ،عمیر،کاشف، سلیمان، سلیم، نعمان، قادرخان،شفیع اللہ اورماہ نور شامل ہیں۔اہل محلہ ،ریسکیو 1122 اورتھانہ سٹی رائیونڈ کی بھاری نفری نے امدادی کارروائیاں کیں۔ 3 شدید زخمیوں کوجناح ہسپتال لاہوراوردیگر8 افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کرادیاگیا۔

 

The post رائے ونڈ مسجد میں گیس لیکیج سے دھماکا ،11جھلس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c34Bf6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...