پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

 اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاک امریکا میں مارکیٹ رسائی اہم پوائنٹ تھا امریکہ سے مارکیٹ رسائی چاہیے۔ امریکی سیکریٹری نے معاونت کی یقین دھانی کرائی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ امریکا پاکستان میں توانائی، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے۔ای کامرس میں بھی تعاون کیلئے امریکہ نے کہا ہے۔امریکہ کو سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

مشیر تجارت نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تجارت متاثر ہونے پر اسوقت کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ابھی تک ایکسپورٹس کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

The post پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w86NS1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...