کراچی: شیر شاہ میں نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر شاہ نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں منی بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوئے جن کا تعلق تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جب کہ حادثہ منی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
The post کراچی میں بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aftvXk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box