اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے چوری کی روک تھام سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ہزار روپے بل دینے والے بجلی چوروں سے کروڑوں روپے ریکور کرلئے گئے ہیں اور اب بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ہزاروں افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا خمیازہ غریب عوام کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ حکومت غریبوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر غریب کا تحفظ کریں، سابقہ ادوار حکومت میں بجلی چوری کرنے والوں سے رعایت برتی گئی، بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالنے سے بجلی سستی ہونے کا موقع ملے گا۔
The post وزیراعظم کی بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32zhUiY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box