لاہور: سفاری پارک میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر شیروں نے خوراک بنایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں ایک شخص کی بھنبھوڑی ہوئی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر شیر نے اپنی خوراک بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آج شیر کو کھانا دیتے ہوئے نوجوان کے جسم کی ہڈیاں اور کھوپڑی ملی، لاش کی شناخت 18 سالہ بلال ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے اور یہ نوجوان 2 روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔ نوجوان نواحی گاؤں کا رہنے والا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا ہے کہ لائن سفاری سے نوجوان کی ہڈیاں ملی ہیں، تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔
The post سفاری پارک لاہورمیں شیرنے نوجوان کو کھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wPLKEf
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box