اسلام آباد: پاک فضائیہ 27 فروری 2019 کی حقیقت دنیا کے سامنے لے آیا، پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھارتی دعوٰی جھوٹ نکلا جب کہ پاک فضائیہ نے ابھی نندن کے جہاز پر لگے تمام چاروں میزائل میڈیا کے سامنے پیش کردیے۔
ایئرہیڈکوارٹرز میں بریفنگ کے دوران ایئرکموڈور عمر شاہ اور ائر کموڈور احمر نے بتایا کہ آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے تحت 27 فروری کو بھارت کی 80 بریگیڈ، ایک سو بیس بریگیڈ،،ایف ایس ڈی ،،اورپی او ایل آریان کو ہدف پر رکھا گیا مگر جان بوجھ کر کئی اہداف چھوڑ دئے کیونکہ ہم امن کے خواہاں ہیں ،اور کشیدگی نہیں چاہتے تھے۔
بعد ازاں میڈیا کو ابھی نندن کے زیر استعمال مگ 21 بائیسن جہاز کے وہ چار میزائل دکھائے گئے جس کے ذریعے بھارت نے دعوٰی کیا تھا کہ ان میزائلوں نے پاکستان کا ایف سولہ جہاز مار گرایا ،دو میزائل اپنی مکمل اصل حالت میں جبکہ دو جزوی حالت میں تھے، میڈیا کو ابھی نندن کی ایجیکٹ سیٹ بھی دکھائی گئی، ابی نندن کا جہاز بائیں جانب گرا تھا جس کی وجہ سے دو میزائل جزوی حالت میں پائے گئے۔
پاک فضائیہ کے حکام نے واضح کیا کہ ہم رافیل سمیت ہر دشمن کے ہر جہاز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ،اگر بھارت چھبیس فروری کی حرکت دوبارہ کرے گا تو اسے پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب ملے گا۔
The post ابھی نندن کے جہاز پر لگے چاروں میزائل میڈیا کے سامنے پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a3pAwE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box