اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے، لیکن اگلے مرحلے میں اس کا تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گئی جعلسازی سے تیار کرائی گئیں تھیں اور اگر ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے، اس کے لیے آزاد کمیشن بنانا ہوگا۔
The post نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ احسن قدم ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w958vG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box